مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ہندوستان میں ہر سال 26 جنوری کو یوم جمہوریہ منایاجاتا ہے اس سال بھی ملک بھر میں یوم جمہوریہ قومی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جارہا ہے۔ اس موقع پر دارالحکومت دہلی سمیت ملک کی مختلف ریاستوں میں خصوصی تقریبات کا انعقاد کیا گیا ۔ ادھر ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں علیحدگی پسند تنظیموں نے تقریبات کے بائیکاٹ کا اعلان کرتے ہوئے یوم سیاہ منانے کا اعلان کیا ہے۔اطلاعات کے مطابق 1950میں بنائے گئے ہندوستانی آئین کی عملداری کو آج 68سال مکمل ہو چکے ہیں جس کی خوشی میں پورے بھارت میں یوم جمہوریہ منا یا جا رہا ہے ۔بھارت کے اس یوم جمہوریہ کی تقریبات نہ صرف بھارت بلکہ متحدہ عرب امارات میں بھی منائی گئی ہیں ۔دبئی کی مشہورعمارت برج الخلیفہ پر بھی روشنی کی مدد سے بھارت کر ترنگا بنا یا گیا جس نے پوری عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے ۔
ہندوستان میں ہر سال 26 جنوری کو یوم جمہوریہ منایاجاتا ہے اس سال بھی ملک بھر میں یوم جمہوریہ قومی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جارہا ہے۔
News ID 1869991
آپ کا تبصرہ